پاکستانی اداکارہ و نامور میزبان کرن خان نے نکاح کرلیا۔

کرن خان کی جانب سے انسٹاگرام پر عمرے کی ادائیگی اور اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی گئیں جس میں ان کے ہمراہ ان کے شوہر بھی تھے۔

میزبان و اداکارہ نے کاروباری شخصیت اور گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ سے نکاح کیا ہے۔

اشتیاق بیگ کی اس سے قبل نازیہ حسن سے شادی ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔