نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کروانا کے حوالے سے اہم پیغام جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یونین کونسل سے کمپیوٹرائزڈ میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کے بعد نادرا میں ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کروانا لازمی ہے کیونکہ اس کی بدولت نادرا میں خاندان کی تشکیل کا درست ریکارڈ اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے۔
 بیان میں کہا گیا کہ ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کروانے سے بچوں کے ب فارم اور شناختی کارڈ بنوانے یا پاسپورٹ حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے اور ضرورت پڑنے پر آپ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور جانشینی سرٹیفکیٹ بنوا سکتے ہیں۔

نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی کہ اپنی میرٹل اسٹیٹس اپ ڈیٹ کروانے کیلیے نادرا دفتر تشریف لائیں یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں۔