کچھ شخصیات اپنے عہد کی سیاست کا حصہ ہوتی ہیں، مگر کچھ لوگ اپنی محنت، رفتار اور مسلسل جدوجہد سے اپنے لیے ایک الگ پہچان بناتے ہیں۔ محمد شہباز شریف بھی پاکستانی سیاست میں ایک ایسی شخصیت ہیں جن کی سیاسی زندگی کا بڑا حوالہ محنت، انتظامی سرگرمی اور کام کی رفتار رہا ہے۔ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے لے کر وزارتِ عظمیٰ تک ان کا سفر مسلسل سیاسی اور انتظامی آزمائشوں سے گزرا ہے۔شہباز شریف کی سیاست کو اگر ایک لفظ میں بیان کیا جائے تو وہ محنت ہے۔ وہ طویل عرصے سے اس تصور کو آگے بڑھاتے رہے ہیں کہ حکومت صرف فائلوں، اجلاسوں اور اعلانات کا نام نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا نام ہے۔پنجاب میں ان کے ادوارِ وزارتِ اعلیٰ کے دوران انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور شہری سہولتوں کے متعدد منصوبے شروع ہوئے، جنہوں نے ان کے طرزِ حکمرانی کو نمایاں کیا۔آج یہی شہباز شریف پاکستان کی وزارتِ عظمیٰ کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں اور ملک کو ایسے وقت میں آگے لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں جب پاکستان کو بیک وقت معاشی دباؤ، علاقائی کشیدگی، عالمی سیاست اور اندرونی مسائل کا سامنا ہے۔حالیہ دنوں میں ان کی سفارتی سرگرمیوں نے بھی خاص توجہ حاصل کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نپاکستان کے معاشی مفادات، علاقائی امن، سرمایہ کاری، تجارت اور عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرنا ان ملاقاتوں کا اہم حصہ رہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر وزیراعظم شہباز شریف کا مثبت انداز میں ذکر بھی پاکستانی حلقوں میں موضوعِ گفتگو بنا۔ عالمی فورم پر پاکستان کے وزیراعظم کا ذکر اور پاکستان کے کردار کا اعتراف اس بات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے کہ سفارت کاری میں ذاتی روابط اور مسلسل رابطہ کاری کس طرح قومی مفادات کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔پاکستان نے خطے میں کشیدگی کے دوران مذاکرات اور امن کے لیے سفارتی رابطوں کی حمایت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی متعدد مواقع پر جنگ کے بجائے مذاکرات، امن اور علاقائی استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ یہی وہ مقام ہے جہاں ایک وزیراعظم کی اصل آزمائش شروع ہوتی ہے: عالمی طاقتوں کے درمیان اپنے ملک کے مفادات کو محفوظ رکھتے ہوئے امن کا راستہ تلاش کرنا شہباز شریف کی حالیہ بیرونِ ملک سرگرمیوں کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، معاشی اداروں سے رابطے، سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو اور پاکستان کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں اس سفارتی عمل کا حصہ ہیں لیکن کسی بھی وزیراعظم کی سب سے بڑی کامیابی بیرونِ ملک ہونے والی ملاقاتوں سے نہیں بلکہ اس وقت سامنے آتی ہے جب ان ملاقاتوں کے ثمرات پاکستان کے عام شہری تک پہنچیں پاکستانی عوام آج بھی مہنگائی، روزگار، بجلی، تعلیم، صحت اور معاشی مشکلات کے حل کی منتظر ہے۔ ایک مزدور، ایک کسان، ایک طالب علم، ایک تاجر اور ایک متوسط گھرانے کے لیے ترقی کا مطلب یہ ہے کہ اس کی زندگی آسان ہو، اس کے بچوں کو بہتر تعلیم ملے، روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور اسے اپنے مستقبل کے بارے میں امید نظر آئے۔
شہباز شریف کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہی ہے کہ جس رفتار، محنت اور انتظامی صلاحیت کا ذکر ان کے سیاسی سفر میں ہوتا ہے، اسی رفتار سے پاکستان کی معیشت اور عام آدمی کی زندگی میں بھی بہتری محسوس ہو ان کے حامی انہیں ایک ایسا رہنما سمجھتے ہیں جو کم آرام اور زیادہ کام پر یقین رکھتا ہے۔ ان کی سیاسی شخصیت کے بارے میں یہ تاثر بھی عام ہے کہ وہ منصوبوں کی رفتار اور انتظامی نگرانی پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ تاہم تاریخ ہمیشہ حکمرانوں کو ان کے دعووں سے نہیں بلکہ ان کے عملی نتائج سے پرکھتی ہے۔ آج شہباز شریف کے سامنے ایک بڑا موقع بھی ہے اور ایک بڑی ذمہ داری بھی۔ پاکستان عالمی سطح پر اپنی سفارتی اہمیت، جغرافیائی حیثیت اور خطے میں امن کے لیے اپنے کردار کو استعمال کرتے ہوئے معاشی ترقی کی نئی راہیں تلاش کر سکتا ہے۔
اگر عالمی سطح پر ہونے والی ملاقاتیں سرمایہ کاری میں بدلتی ہیں، اگر سفارتی کوششیں پاکستان کے لیے نئے اقتصادی مواقع پیدا کرتی ہیں، اگر نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے، اگر تعلیم اور صحت کا نظام بہتر ہوتا ہے اور اگر عام پاکستانی کو اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی محسوس ہوتی ہے تو یہی کسی بھی حکومت کی اصل کامیابی ہوگی شہباز شریف کی پرواز کا اصل امتحان آسمانوں میں نہیں، زمین پر ہے یہ پرواز اس وقت حقیقی معنی اختیار کرے گی جب پاکستان کا عام شہری کہے گا کہ ملک آگے بڑھ رہا ہے، نوجوان کہے گا کہ میرے لیے مستقبل کے دروازے کھل رہے ہیں، سرمایہ کار کہے گا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور دنیا کہے گی کہ پاکستان ایک ذمہ دار، پرامن اور ترقی کی طرف بڑھنے والا ملک ہے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے آنے والا وقت اسی امتحان کا وقت ہے۔محنت ان کی پہچان رہی ہے، رفتار ان کے طرزِ حکمرانی کا حصہ رہی ہے اور پاکستان کی ترقی ان کے سیاسی بیانیے کا مرکزی موضوع رہی ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ تمام کوششیں ایسے نتائج میں تبدیل ہوں جو پاکستان کے ہر شہر، ہر صوبے اور ہر گھر تک پہنچ سکیں شہباز شریف کی پرواز اگر پاکستان کے عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی، امن، روزگار اور ترقی کی روشنی لے آئے تو یہی اس پرواز کی سب سے بڑی منزل ہوگی۔۔یویارک میں وزیراعظم نے مختلف عالمی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔