حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اکتوبر کو شام 5 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ اور وقت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ اجلاس اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے طلب کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کا باقاعدہ ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں قانون سازی کے لیے مختلف بلز بھی ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔