کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ مذاکرات کبھی غیر مشروط نہیں ہوتے بلکہ ہمیشہ کچھ لو اور کچھ دو کے اصول پر ہوتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہا کیا جانا چاہیے، کیونکہ بیٹیاں اور بہنیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔
کیپٹن (ر) صفدر نے خیبر پختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور ان کی بات میں وزن ہوتا ہے، اس لیے ان سے بھی مذاکرات کیے جانے چاہئیں۔صوبہ ہزارہ کا قیام ان کا مطالبہ ہے، جس کے لیے بڑی قربانیاں دی گئی ہیں، تاہم پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے صوبے کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔