وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 232،234کا اختیار استعمال کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزرا محسن نقوی، ،عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا ہے،کابینہ نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ آئینی طریقہ کار کے مطابق صدر کو ایڈوائس کریں،آئین کے آرٹیکل 232،234کا اختیار استعمال کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا،کابینہ نے ایمرجنسی کے نفاذ کے بیک گراؤنڈکو دیکھتے ہوئے ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے،وزیرداخلہ بتائیں گے کہ کیا پس منظر تھا کہ ایمرجنسی کا نفاذ کرنا پڑا ۔