آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جمعرات کو جاری کیا جائے گا، آئی سی سی اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی جانب سے کیپ ٹاؤن میں ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق یکم اکتوبر سے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا ایک سال کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگا، میگا ایونٹ دو اکتوبر سے 21 نومبر2027 تک کھیلا جائے گا۔
کرکٹ ویب سائٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 30 ستمبر کو ورلڈ کپ کھیلنے والی 14 میں سے 10 ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹکٹس کے لیے بیلٹ بھی لانچ کی جائے گی، فینز یکم اکتوبر سے ٹکٹس بیلٹ کے لیے رجسٹریشن کر سکیں گے۔