انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے دی۔
فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے، جواب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 126 رنز بنا سکی۔ ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کی دوسری شکست ہے۔
سیریز میں بنگلہ دیش کی یہ دوسری کامیابی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ بنگلہ دیش اپنا اگلا میچ 8 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔سیریز کے پہلے میچ میں 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش نے پاکستان کو 30 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ 3 اکتوبر کو پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرایا۔ 5 اکتوبر کو سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دی اور 6 اکتوبر کو بنگلہ دیش نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
سیریز کے آئندہ میچوں میں 8 اکتوبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا، 9 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا، 11 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش، 12 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا جبکہ آخری میچ 14 اکتوبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔