وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کی ملاقات میں رکاوٹ جگہ نہیں، بلکہ محمود خان اچکزئی کامائنڈ سیٹ ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام جرگہ میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کی ملاقات میں رکاوٹ جگہ نہیں، بلکہ محمود خان اچکزئی کامائنڈ سیٹ ہے۔ محمود خان اچکزئی کو  پی ٹی آئی سے گالیاں پڑی ہیں، وہ پی ٹی آئی کی طرف سے انڈر پریشر ہیں۔ محمود خان اچکزئی کی بیان بازی ختم ہو جائےگی اور وہ وزیراعظم ہاؤس آجائیں گے۔