ترجمان پشاور پولیس نے بتایا کہ  باڑہ خیبرمیں صورتحال پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے، باڑہ میں کوئی پولیس اہلکار اغواء نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق ترجمان پولیس نے کہا کہ بے امنی پھیلانےکی کوشش کرنے والےتقریباً 50 شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیا، امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، گرفتار  افراد کے خلاف دہشتگردی، تخریب کاری کی دفعات کےتحت مقدمات درج ہوں گے، امن و امان خراب کرنےکی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔