وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگنے کی وجہ سیکیورٹی صورتحال ہوگی۔
’’جیو نیوز ‘‘کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں طارق فضل چوہدری،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  سہیل آفریدی کے معاون خصوصی ملک عدیل اقبال اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔
 پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی وجہ سے نہیں بلکہ سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے ایمرجنسی لگے گی۔خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کےلیے صوبائی اسمبلی سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں۔ پروگرام میں ملک عدیل اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی ایمرجنسی یا گورنر راج کی حمایت نہیں کرتی ہے۔