روس اور پاکستان کی مشترکہ 9ویں ’’دروژبہ‘‘ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب منعقدہوئی،روس کے سفیر البرٹ پی خورِیف نے چراٹ، خیبر پختونخوا میں روس اور پاکستان کی مشترکہ ’’دروژبہ‘‘ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
ان مشترکہ مشقوں میں تاجکستان میں تعینات روس کی 201 ویں ملٹری بیس (سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ) کے اہلکاروں اور پاکستان کی سپیشل فورسز نے حصہ لمشقوں کے دوران جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی، بشمول بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (UAVs/ڈرونز) کا بھی استعمال کیا گیا،مشقوں میں شریک افواج کی کمان بشمول روس کے سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی چیف آف سٹاف کرنل اولیگ اسٹیٹس یوک نے شرکت کی۔
اختتامی مشقوں میں پاکستان کے انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نجم اور کمانڈر سپیشل آپریشنز فورسز میجر جنرل احمد جواد نے بھی شرکت کی،اختتامی مشقوں میں پاکستان آرمی کی 22ویں سپیشل فورسز بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد عمران اسلم نے بھی شرکت کی۔یا،فوجی دستوں نے دشوار گزار علاقوں میں انسدادِ دہشت گردی کی مربوط کارروائیوں کا عملی مظاہرہ کیا۔