وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔
 سعودی عرب کے قومی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مکہ معاہدے سے بہت خوش ہیں۔ پاکستان الحرمین و شریفین کی حفاظت کو اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ پاکستانی قیادت اور عوام سعودی عرب کو محبت، عقیدت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کہا کہ سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اعتماد، خلوص اور اخوت کی بنیاد پر قائم ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کا مکہ معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دین اسلام، بھائی چارے، اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔