زیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے ترجمان کے پی حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق ذومعنی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ زبان اور حرکتیں جنگلیوں کی ہی ہوسکتی ہیں۔
 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پختون تو عورتوں کی عزت کرنے والے لوگ ہیں۔ یہ گھٹیا ذومعنی جملے اس موصوف کی تربیت دکھاتے ہیں۔ ان کی والدہ اور گھر کی باقی عورتوں کے لیے دلی ہمدردی ہے۔