پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا کہنا ہے جمہوریت میں چار چیزوں کی بہت اہمیت ہوتی ہے، ووٹ کا حق، قانون کی حکمرانی، اخلاقیات اور آزاد میڈیا، چھبیسویں آئینی ترمیم نے ان چاروں کو ختم کر کے رکھ دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنےبیان میں انہوں نے کہا  پوری قوم خصوصاً تحریک انصاف کے ورکرز اور سپورٹرز کو پیغام دیتا ہوں کہ ملک میں جاری ظلم کے نظام کے خلاف تحریک کا آغاز کریں۔