معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق  پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق گوا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نانا پاٹیکر کی موت دل کی شریان میں خون کا لوتھڑا پھنسنے کے باعث ہوئی، جس سے دل کو خون کی فراہمی متاثر ہوئی۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ اداکار کی دیکھ بھال کرنے والے شخص نے طبیعت خراب ہونے پر ایمبولینس طلب کی تھی، جس کے بعد ایمبولینس ان کی رہائش گاہ بھیجی گئی۔

 ڈاکٹرز نے نانا پاٹیکر کو 45 منٹ تک سی پی آر بھی دیا، تاہم انہیں بچایا نہ جاسکا اور صبح 5 بج کر 10 منٹ پر مردہ قرار دے دیا گیا۔
نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار والد کی میت لینے گوا پہنچے۔ میت پہلے پونے لے جائی گئی، جس کے بعد اسے ڈونجے گاؤں میں واقع ان کے فارم ہاؤس منتقل کیا گیا، جہاں سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔
نانا پاٹیکر نے ہندی اور مراٹھی سنیما میں 4 دہائیوں سے زائد عرصے تک کام کیا۔ وہ اداکار ہونے کے ساتھ مصنف اور ہدایت کار بھی تھے۔