وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے رحیم یار خان میں دکاندار پر پیرا افسر کے تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز  نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پیرا افسر کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
 وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ کسی شہری کے ساتھ پرتشدد رویہ اپنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔