سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کےخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ  فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھ کر انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا۔انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور افغانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔