سلانوالی: بلقیس آر او پلانٹ سیل، پانی کے معیار اور دیکھ بھال پر سوالاتسلانوالی: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے میونسپل کمیٹی سلانوالی کے زیرِ انتظام چلنے والے بلقیس آر او پلانٹ کو مبینہ طور پر پانی کے معیار، پلانٹ کی مناسب دیکھ بھال اور فلٹرز کی بروقت تبدیلی سے متعلق اعتراضات کے باعث سیل کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق متعلقہ پلانٹ کی کارکردگی اور دیکھ بھال کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پلانٹ کی دیکھ بھال اور مرمت کے حوالے سے سرکاری ریکارڈ اور اخراجات کا جائزہ لیا جائے تو صورتحال مزید واضح ہو سکتی ہے۔بلقیس آر او پلانٹ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ اسے دلشاد علی صدیقی نے اپنی ذاتی رقم سے نصب کروایا تھا، جبکہ ایک معاہدے کے تحت پلانٹ کو چلانے اور اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری میونسپل کمیٹی سلانوالی کے سپرد کی گئی تھی۔پلانٹ سیل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے صاف اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پلانٹ کی موجودہ صورتحال، پانی کے معیار، فلٹرز کی تبدیلی، دیکھ بھال کے اخراجات اور معاہدے کی شرائط کا شفاف جائزہ لیا جائے اور اگر کسی سطح پر غفلت یا کوتاہی ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔دوسری جانب میونسپل کمیٹی سلانوالی اور متعلقہ حکام کا مؤقف سامنے آنے پر اسے بھی رپورٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔ایس این این نیوز سلانوالی