قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کردی ، تاہم گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ڈیلی الاؤنس اور اوور ٹائم نہیں دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایندھن کی بچت اور اخراجات میں کمی کے لیے مختلف کفایت شعاری اقدامات فوری طور پر نافذ کردیے، جن کے تحت 50 فیصد عملہ دفتر جبکہ 50 فیصد گھر سے کام کرے گا۔
 گھر سے کام کرنے والے ملازمین کے لیے روٹیشن ڈیوٹی روسٹر تیار کیا جائے گا اور وہ فون، ای میل اور واٹس ایپ پر دستیاب رہیں گے اور ضرورت پڑنے پر انہیں ایک گھنٹے کے نوٹس پر دفتر طلب کیا جاسکے گا۔