وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم سیاحت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب میں ٹورازم کا بے پناہ پوٹینشل ہے اور سیاحت کے فروغ کے لیے ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مریم نواز شریف نے سیاحت کے پرعزم جذبے رکھنے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو زمین پر چلنے پھرنے اور غور و فکر کی دعوت دی ہے، سیاحت انسان کی فطری صلاحیتوں کو جلا بخشتی اور فکر و تدبر میں معاونت کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاک سرزمین کو بے پناہ سیاحتی خوبصورتیوں سے نوازا ہے، پنجاب کا تاریخی، ثقافتی اور قدرتی ورثہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے باعث کشش ہے۔