وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ میں الیکٹرو بس کے 2 روٹس کا آغاز کیا اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی سائٹ کا معائنہ بھی کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے مارچ کی ڈیڈ لائن دے دی۔ گوجرانوالہ میں ابتدائی طور پر 2 روٹ پر الیکٹرو بس چلے گی۔ الیکٹرو بس چن دا قلعہ تا لوہیانوالہ چلائی جائے گی۔ کھیالی تا جنیم نندی پور الیکٹرو بس چلے گی۔ گوجرانوالہ میں تعمیرات مکمل ہونے پر 74 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ کوریڈور پراجیکٹ کا جائزہ لیا اورپراجیکٹ کے انڈر پاس، ٹنل اور روڈ کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ  کوگوجرانوالہ شہر میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز  نے وزٹ کے دوران کمسن طلبہ کو دیکھ کر گاڑی رکوائی، ننھے اسد اللہ اور ساتھی سے شفقت کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ   نے بچوں کو سوئیٹس،پھل اور انعام بھی دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے، ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر کی گنجائش نہیں۔ اس موقع پروزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 268 بیڈز کی سہولت ہوگی۔ مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ 50 کنال اراضی پر بنے گا۔ گوجرانوالہ میں مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں ایمرجنسی، سی سی یو، آئی سی یو اور جدید ترین آپریشن تھیٹرز شامل ہونگے۔ مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں انجیوگرافی کیتھ لیبز،سی ٹی سکین، الٹراساؤنڈ اور گاما کیمرہ بھی ہونگے۔
مریم نواز کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں 3 ٹیسلا ایم آر ائی اور الٹرا فاسٹ سی ٹی اسکینر نصب ہوں گے۔ مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں 2 سنگل پلین اور ایک بائی پلین انجیوگرافی مشین شامل ہوگی۔ مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں 4 ماڈیولر آپریشن تھیٹرز اور 4 ہارٹ لنگ مشینیں بھی شامل ہوں گی۔