جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بات چیت سیاسی لب و لہجہ میں ہونی چاہیے۔ ملک کے اندر سیاسی حوالے سے میانہ روی کی طرف جانا چاہیے، تجویز آئی ہے کہ ایک آل پارٹیز کانفرنس کرلی جائے۔ ہم مذاکرات کا حصہ نہیں تھے لیکن ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ 
سربراہ جے یو آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ  ہم اپنی اپنی جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ ایک مشترکہ ایجنڈے کے تحت کانفرنس کریں گے۔ ہم آئین اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم سب محب وطن ہیں۔