وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
نجی ٹی وی’’ سما ء نیوز‘‘ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکابینہ اجلاس کےدوران مولانافضل الرحمان کو فون کیا،وفاقی کابینہ کےاجلاس میں تجویز دی گئی کہ کسی بھی حتمی فیصلےسےقبل مولانا فضل الرحمان کے ذریعے اپوزیشن سے رابطوں کی آخری کوشش کی جائے،ٹیلی فونک گفتگو کےدوران خیبر پختونخوا حکومت پر زوردیاگیا کہ وہ دہشتگردی کے خلاف وفاقی حکومت کا ساتھ دے۔

مولانا فضل رحمان نے دوبارہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سےٹیلی فونک رابطہ کیا،حکومت کے ساتھ بات چیت کے بارےمیں اعتماد میں لیا، آج شام مولانا فضل الرحمان کی جانب سےپریس کانفرنس کا امکان ہے، پریس کانفرنس میں سیاسی رابطوں  کےبارے میں  آگاہ کریں گے۔
اس سے قبل مولانافضل الرحمان نےاپنے پیغام میں کہا کہ مذاکرات کیلئے معاملات مثبت جانب بڑھ رہے ہیں، ایمرجنسی لگائی گئی توجےیوآئی(ف )  مخالفت میں آخری حد تک جائےگی۔