پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کا کہنا ہے جمہوریت کے علمبرداروں اور سہولت کاروں کی جماعت پیپلز پارٹی اتنے خوف میں مبتلا ہے کہ آج سینیٹ میں جب آئے اور بولنے کے لیے بیٹھے تو ایوان سے حکومتی سینیٹر نکلوا کر پارلیمانی لیڈر شیری رحمان کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کے ہی ایک سینیٹر باہر سے آئے اور کورم پوائنٹ آؤٹ کر کے اجلاس ایک بار پھر سے ختم کروا دیا ۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا اتنا ڈر اور خوف کہ حکومت صرف ہمارے بولنے اور ہماری تقریر کے ڈر سے اپنا اجلاس خود ہی ختم کروا رہے ہیں ۔ ہمت کرے اب ہمارا سامنا کرے ، جو شب خون آپ نے خیبر پختونخوا کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر ڈالا ہے اس کا ہم حساب بھی لیں گے اور جواب بھی دیں گے۔