وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد مارچ ملتوی کیے جانے پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے 3  مزاحیہ پوسٹرز شیئر کر دیئے۔
عظمیٰ بخاری کی جانب سے شیئر کیے گئے پہلے پوسٹر پر درج تھا: ”انتشار مارچ ملتوی، اسلام آباد نے سکھ کا سانس لیا“ جبکہ ساتھ ہی لکھا تھا: ”اور مارچ نے اگلی تاریخ تک سکھ کا سانس لیا“۔