حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اپنی تحریک سے دسبردار نہیں ہوئے، وزیر اعظم سے ملاقات میں ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ شروع کر دیں گے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملک گیر اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل لاہور میں بھرپور جلسہ عام منعقد ہو گا، ہم نے مطالبات کے لیے آج دستخطی مہم کے لیے کام شروع کر دیا ہے، کم سے کم 2 کروڑ افراد کے دستخط کروائیں گے، احتجاجی کیمپ لگائے جائیں، ریلیاں اور جلسے بھی کیے جائیں.
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ریلیاں جاری ہیں، ہمارے کارکن مکمل چارج ہیں، مخالفتوں سے پریشان نہیں ہونا، دلیل سے سمجھانا ہے،  خواتین نے غیرمعمولی طور پر ہمارے دھرنوں میں شرکت کی، لانگ مارچ میں بھی خواتین نے ساتھ جانے کا تقاضا کیا، کل خواتین جلسہ عام میں آئیں گی، لانگ مارچ میں جب جانا ہو گا بتائیں گے۔