وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
’’جیو نیوز ‘‘کے پروگرام’’ جرگہ ‘‘میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پالیسی فیصلہ ہے کہ کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کو پیغام دیا کہ طاقت کا استعمال کیا گیا تو 9 مئی کے بعد جتنی سہولتیں ملی ہیں وہ سب ختم کردی جائیں گی۔