برطانیہ کی انسدادِ دہشت گردی پولیس نے واضح کیا ہے کہ ایک برطانوی ائیربیس کو نشانہ بنانے کے مبینہ منصوبے کی تحقیقات کے دوران انہیں کوئی دیسی ساختہ بم  یا دھماکا خیز مواد نہیں ملا۔ 
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر روکی گئی مشکوک گاڑیوں کی تلاشی کے دوران صرف کچھ مقدار میں پیٹرول برآمد ہوا ہے۔ 
حکام نے مزید بتایا کہ اس واقعے کی کڑیوں کو ملانے کے لیے لندن میں مختلف مقامات کی تلاشی بھی لی گئی ہے۔ ‘آر اے ایف فیئرفورڈ’ نامی ائیربیس کے گرد تفتیشی سرگرمیوں کا دائرہ اب محدود کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ بدھ تک وہاں موجود کرائم سین کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس واقعے کے بعد اتوار کے روز 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں اب ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف تحقیقات بدستور جاری ہیں۔